نہم کے ناقص رزلٹ پر مزید 275 سکول سربراہان سے جواب طلبی

نہم کے ناقص رزلٹ پر مزید 275 سکول سربراہان سے جواب طلبی

  

ملتان (سٹاف رپورٹر ) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے نہم کے ناقص رزلٹ پر مزید 275 سکولز سربراہان کی جواب طلبی کرلی ہے۔ دوسرے مرحلے میں صوبے بھر میں نہم کے امتحان2017میں 10;01فیصد سے لے کر 20تک رزلٹ کے حامل گرلز و بوائز ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز کے سربراہان کی جواب طلب کرلی ہے ۔ انہیں لاہور حکام کے روبروپیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں ۔ان میں (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

ملتان کے ایم سی ہائی سکول منظور آباداورگورنمنٹ ہائی سکول اوباڑہ شمالی کے ہیڈ ماسٹرز بھی شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں زیرو فیصد سے 10فیصد تک رزلٹ کے حامل سکولز سربراہان کی طلبی کی گئی تھی ۔معلوم ہوا ہے کہ تیسرے مرحلے میں نہم کے سالانہ امتحان2017میں20.01فیصد سے لے کر 40فیصدتک رزلٹ کے حامل سکولز سربراہان کو طلب کیا جائے گا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -