ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی،تعلیم مفت ہونی چاہیے،پوزیشن ہولڈرز

ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی،تعلیم مفت ہونی چاہیے،پوزیشن ہولڈرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور،ڈیرہ غازی خان(بیورورپورٹ) بہاولپورتعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ رزلٹ 2017ء کے اوورآل پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم محمدعلی ظفر نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے، سٹوڈنٹس کو چاہیے کہ وہ مزید محنت کریں ۔ اوورآل دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ہادیہ عالم صدیقی نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

کہا کہ انٹری ٹیسٹ بہت بڑامسئلہ ہے ، انہوں نے بتایا کہ وہ مستقبل میں انجینئر بنناچاہتی ہیں۔ اوورآل تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ حافظہ سمیتا ساجد نے کہا کہ وہ مستقبل میں ڈاکٹر بنناچاہتی ہیں انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی اور مہنگائی ملک کے بڑے مسائل ہیں ۔ جویریہ احمد نے کہا کہ وہ مستقبل میں عدلیہ کو بطور پروفیشن جوائن کرنا چاہتی ہیں انہوں نے بتایا کہ ہمارے ہاں سب سے بڑامسئلہ یہ ہے کہ آبادی بہت زیادہ ہے جبکہ وسائل کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے طلباء وطالبات کو بھی اچھی تعلیم کے مواقع میسر آنے چاہئیں۔ محمدمزمل نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں پاکستان آرمی کو جوائن کرناچاہتاہوں،۔ اقصیٰ مقدس نے کہا کہ پریکٹیکل میں نمبرلگوانے کے رجحان کی وجہ سے محنت کرنے والوں کی حق تلفی ہوتی ہے ۔بشری کومل نے کہا کہ وہ مستقبل میں ڈاکٹر بنناچاہتی ہیں۔ محمدارحم اشرف نے کہا کہ تعلیمی سسٹم میں خرابی کی وجہ سے طلباء وطالبات کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی بجٹ میں اضافہ ہوناچاہیے۔ طیب حسن نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ ختم ہوناچاہیے ۔ محمدحسان سعید نے کہا کہ صحت کی خراب صورتحال ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔ محمدعاقب اور محمدنہال نے بتایا کہ انکے نزدیک کرپشن سب سے بڑامسئلہ ہے وہ مستقبل میں انجینئر بنناچاہتے ہیں۔ محمودفرید نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ پوزیشن ہولڈرز کے ساتھ زیادتی ہے ۔ نمرہ نور نے کہا کہ وہ انٹری ٹیسٹ ختم ہوناچاہیے۔ آمنہ طاہر نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں افسوسناک بات ہے کہ پروفیشنل شعبہ جات میں لڑکیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی انہوں نے کہا کہ وہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بنناچاہتی ہیں ۔ مہوش اسلام نے کہا کہ وہ انجینئر بنناچاہتی ہیں،آمنہ اشرف نے کہا کہ پیپرچیکنگ ٹھیک نہیں ، سفارش کا کلچرعام ہے۔ نیہا کنول نے کہا کہ غریب لوگوں کو مفت تعلیم کا برابری کی بنیاد پر حق ملنا چاہیے۔ عاتقہ خالد نے کہا کہ تعلیم کو سنجیدہ نہ لینا سب سے بڑامسئلہ ہے ۔ اصباء منورراؤ نے کہا کہ وہ سافٹ ویئرانجینئر بنناچاہتی ہیں ۔ دانیال اصغر نے کہا کہ کرپشن ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ پریکٹیکل میں میرٹ برائے نام ہوتاہے سفارش کاکلچرعام ہوتاہے۔ عترت زاہرا نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں لیکچرار بننا چاہتی ہیں ۔تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء نے ڈاکٹر بننے کا عزم کیا ہے جبکہ پوزیشن ہولڈرز کی اکثریت نے عمران خان ، میاں شہباز شریف اور میاں نواز شریف کو اپنا پسندیدہ سیاست دار قرار دیا ہے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے راشد مہناس ہائر سکینڈری سکول علی پور کے طالب علم محمد مبین نے کہا ہے کہ میں ڈاکٹر بن کر ملک اور قوم کی خدمت کروں گا ،انہوں نے انٹری ٹیسٹ کی مخالفت کرتے ہوے کہا کہ اسے ختم کر دینا چاہیے ۔ انہوں نے حضرت محمدؐ کو اپنی پسندیدہ مذہبی شخصیت، شہباز شریف کو پسندیدہ سیاست دان، ن لیگ کو پسندیدہ سیاسی جماعت، کرکٹ کو پسندیدہ کھیل اور معروف فٹ بالر لیونل میسی کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا۔ بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے پنجاب کالج فار بوائیز کوٹ ادو کے طالب علم محمد عزیر شوکت نے کہا کہ وہ ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کرناچاہتے ہیں ۔انہوں نے محسن انسانیت حضرت محمدؐ کو اپنی پسندیدہ مذہبی شخصیت ، عمران خان کو پسندیدہ سیاست دان، کرکٹ کو پسندیدہ کھیل اور پی ٹی آئی کو پسندیدہ سیاسی پارٹی قرار دیا ، بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والا مثالی بوائز ہائر سکینڈری سکول چوک سرور شہید کے طالبعلم نصیر احمد نے بھی ڈاکٹر بننے کی خواہش ظاہر کی ہے ، انہوں نے حضرت محمدؐ کو اپنی پسندیدہ مذہبی شخصیت، کرکٹ کو پسندیدہ کھیل، شاہد افریدی کو پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے نیو پنجاب پبلک ہائر سکینڈری سکول کوٹ ادو کے طالبعلم محمد اسلم نے کہا کہ مجھے ا پنی توقع کے مطابق نمبر ملے ہیں ،طالبات پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ماڈل ٹاون کی طالبہ اریکہ خان نے کہاکہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں ،انہوں نے حضرت محمدؐکو اپنی پسندیدہ مذہبی شخصیت، شیخ رشید احمد کو پسندیدہ سیاست دان، شاہد آفریدی کو پسندیدہ کھلاڑی، کرکٹ کو پسندیدہ کھیل اور قائد اعظم محمد علی جناح کو پسندیدہ شخصیت قرار دیا ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ممتاز میرٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول علی پور کی طالبہ مزمل بتول نے کہا کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں ، انہوں نے مولانا طارق جمیل کو پسندیدہ مذہبی شخصیت ، نواز شریف کو پسندیدہ سیاست دان، راحیل شریف کو پسندیدہ شخصیت، فٹ بال کو پسندیدہ کھیل ، ن لیگ کو پسندیدہ پارٹی اور احمد شہزاد کو پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا ایک اور دوسری پوزیشن حاصل گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازی خان کی طالبہ ماہ نور یوسف نے کہا کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں ،تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ماڈل ٹاون ڈیرہ غازی خان کی طالبہ عائشہ امتیاز نے کہا کہ وہ نیورو سرجن بننا چاہتی ہیں ، طلباء پری انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے راشد مہناس ہائر سکینڈری سکول علی پور کے طالبعلم سید محمدعلی اسد نے کہا کہ وہ ماحولیات سکلز کے ساتھ مکینیکل انجینئر بننا چاہتے ہیں،، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے راشد مہناس ہائر سکینڈری سکول علی پور کے طالبعلم سیف اللہ نے کہا کہ وہ مکینکل انجینئر بننا چاہتے ہیں ،پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی پنجاب گرلز ہائر سیکنڈری سکول مظفر گڑھ کی طالبہ حفصہ سہیل نے کہا کہ وہ مستقبل میں انجینئر بننا چاہتی ہیں ،، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی گورنمنٹ گرلز ھائر سکینڈری سکول چوک سرور شہید کی طالبہ مصباح نعیم نے کہا کہ وہ انجینئر بننا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ نصاب میں تبدیلی کی ضرورت ہے ، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی گورنمنٹ کالج برائے خواتین فتح پور کی طالبہ حفصہ مبین نے کہا کہ وہ لیکچرار بننا چاہتی ہیں جبکہ موجودہ امتحانی سسٹم میں بہتری کی گنجائش ہے ۔ علمی و ادبی اور کامرس گروپ میں طلباء میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پنجاب کالج فار بوائز کے طالبعلم حسنین معاویہ نے کہا کہ وہ بنک منیجر بننا چاہتے ہیں ،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول کوٹ مٹھن کے طالبعلم ذیشان بشیر نے کہاکہ وہ مستقبل میںCSS کرنا چاہتے ہیں ،کامرس گروپ طالبات میں پہلی پوزیشن حاسل کرنے ولی پنجاب گرلز کالج علی پور کی طالبہ صبامقصوددوسر پوزیشن حاصل کرنے والی پرنسٹن گرلز انٹر کالج جتوئی کی طالبہ رابعہ نصیراور تیسری پوزیشن لنیے والی گورنمنٹ کالج برائے خواتین لیہ کی طالبہ سدرہ نذر نے شعبہ تعلیم جائن کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنی توقع کے مطابق نمبر ملے ہیں،جنرل سائنس گروپ طلبا میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے آصف سلیم بوائز ہائر سکنڈری سکول علی پور کے طالب علم افتخار احمد نے کہا کہ وہ ائر فورس میں جانا چاہتے ہیں ،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج علی پورکے طالب علم مزمل حسین بھی سافٹ وئیر انجینئر بننا چاہتے ہیں۔