صوبائی وزیرنعیم بھابھہ کی نواز شریف زرعی یونیورسٹی آمد ‘ وائس چانسلر نے استقبال کیا

صوبائی وزیرنعیم بھابھہ کی نواز شریف زرعی یونیورسٹی آمد ‘ وائس چانسلر نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر ) صوبائی وزیر زراعت پنجاب نعیم اختر خان بھابھہ نے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا ۔جامعہ میں آمد پر وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

نے صوبائی وزیر زراعت کا استقبال کیا ۔ صوبائی وزیر زراعت پنجاب نعیم اختر خان بھابھہ نے وائس چانسلر جامعہ سے ملاقات کی ملاقات میں وائس چانسلر جامعہ نے جامعہ میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں صوبائی وزیر زراعت پنجاب کوآگاہ کیا ۔وائس چانسلر جامعہ نے ملتان میں منعقد کئے جانے والا 3روزہ مینگو فیسٹیول اور ازبکستان کے شہر تاشقند کی تاریخ میں پہلی بار منعقد کئے جانے والا 2 روزہ مینگو فیسٹیول کی تفصیلات فراہم کی جس پر صوبائی وزیر زراعت پنجاب نعیم اختر خان بھابھہ نے ان کو سراہا اور کہا کہ اس طرح پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات مضبوط ہونگے ، آم کی ترسیلات سنٹرل ایشیا ء کے ممالک میں بڑھیں گی اور ملکی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی اس سے آم کی کاشت کرنے والوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا ۔ وائس چانسلر جامعہ نے مزید بتایا کہ جامعہ کو الاٹ کی گئی آراضی کے مسائل مکمل طور پر حل کر لئے گئے ہیں اور اب جامعہ کے کیمپس کی تعمیر شروع ہو چکی ہے جو کہ جلد مکمل کر لی جائے گی ۔اس کے علاوہ جامعہ میں ایگریکلچر فورم کے آفیسران کو بھی مدعو کیا گیا تھا جس سے صوبائی وزیر زراعت پنجاب نعیم اختر خان بھابھہ اور وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کسانوں اور کاشتکاروں کی بہتری کیلئے سیر حاصل گفتگو کی ۔ اس موقع پرڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر حمید اللہ ،ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ ، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لینکجز پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ ، ڈائریکٹر اسٹیٹ کئیر جامعہ ڈاکٹر آصف رضا ، ڈاکٹر محمد امین، اسد خان کھچی ، قیوم خان کھچی ، حمزہ خان وینس ،جمشید خان کھچی سمیت دیگر موجود تھے ۔
بھابھہ زرعی یونیورسٹی