چلڈرن کمپلیکس کی سی ٹی سکین مشین کا پرنٹر،نئی بلڈنگ کی لفٹ پھر خراب،لواحقین ،مریض بچے پریشان

چلڈرن کمپلیکس کی سی ٹی سکین مشین کا پرنٹر،نئی بلڈنگ کی لفٹ پھر خراب،لواحقین ...

  

ملتان(وقائع نگار)چلڈرن کمپلیکس کی سی ٹی سکین مشین کا پرنٹر اور نئی عمارت کی نعت خراب ہوگئی ہے ۔سی ٹی سکین مشین کا پرنٹر خراب ہونے سے مریض بچوں کو سی ٹی سکینی ایکسرے فلم اور (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

رپورٹ کے حصول میںٰ مشکلات کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ توسیعی عمارت کی لفٹ ناقص میٹریل کے باعث تیسری بار پھر خراب ہوگئی ہے ۔گزشتہ روز لفٹ خراب ہونے کیوجہ سے لواحقینی اور مریض بچے پھنسے رہے۔جنہیں مشکل سے نکالا گیا۔جبکہ کمپلیکس انتظامیہ کے مطابق سی ٹی سکین کا پرنٹر بھی فراہم کیا جارہا ہے اور لفٹ بھی ٹھیک کروائی جارہی ہے۔اس کے علاوہ چلڈرن کمپلیکس انتظامیہ کے جدید ایمبولینس میں20لاکھ روپے کی مالیت سے ایک انکوبیٹر نصب کیا ہے۔تاکہ مریض بچوں کو دوردراز کے علاقے سے لاتے وقت مصنوعی تنفس فراہم کیا جاسکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -