بورے والا‘ایم پی اے ارشاد ارائیں کیخلاف زیر سماعت جعلی ڈگری کیس خارج

بورے والا‘ایم پی اے ارشاد ارائیں کیخلاف زیر سماعت جعلی ڈگری کیس خارج

  

بورے والا :(تحصیل رپورٹر)بورے والا سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے خلاف ان کے مخالفین نعمان یوسف ،محمود احمد اور ساجد شریف کی طرف سے لاہور (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

ہائیکورٹ ملتان بینچ میں مبینہ طور پر 2013کے الیکشن میں کامیابی کے بعد الگ الگ رٹ پٹیشنز دائر کی گئی تھیں فاضل عدالت نے سماعت کے بعد محمود احمد کی رٹ اس بنا پر خارج کر دی کہ پٹیشنز نے ہائیکورٹ سے قبل کسی لوئر کورٹ یا الیکشن ٹربیونل میں اسے چیلنج نہیں کیا تھا ۔عدالت نے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے کونسل شیخ رفیق احمد گوریجہ اور میاں محمد سعید ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے محمود احمد کی رٹ خارج کر دی چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے خلاف رٹ خارج ہونے کی خوشی میں ان کے قریبی حلقوں اور حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -