سانحہ آئل ٹینکر احمد پور شرقیہ کے 29 متاثرین کو تاحال امدادی چیک نہ مل سکے

سانحہ آئل ٹینکر احمد پور شرقیہ کے 29 متاثرین کو تاحال امدادی چیک نہ مل سکے

  

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) سانحہ آئل ٹینکر احمدپورشرقیہ کے 29 متاثرین کو تاحال حکومت کی جانب سے چیک تقسیم نہ ہوسکے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

۔ شہدا اور زخمیوں کے گھروں میں فاقے اور بھوک ناچ رہی ہے۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے اب تک جن 29 افراد کو چیک جاری نہیں کئے ان میں بعض افراد کے تاحال DNA ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے نہ آئی ہے جبکہ کچھ لواحقین آپس میں مقدمہ بازی میں ملوث ہیں۔ اس سلسلہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ باقی ماندہ 29 متاثرین کو بھی چیکوں کی فراہمی کا طریقہ کار متعین کرکے ادائیگی کرائی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -