احمد پور شرقیہ ‘ دکاندار نے چھریوں کے وار سے 10 سالہ بچہ مار ڈالا

احمد پور شرقیہ ‘ دکاندار نے چھریوں کے وار سے 10 سالہ بچہ مار ڈالا

  

احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر،نامہ نگار) فیاض احمد محلہ کٹڑہ احمد خان میں دوکان بنا رکھی ہے۔ دس سالہ بچے بلال نے اس سے بسکٹ خرید لئے جس کے ڈبہ سے بیس روپے کا انعامی کوپن نکل آیا۔ بلا ل نے دوکاندار فیاض سے انعام طلب کیا۔ تواُ س نے دینے سے انکا رکردیا۔ جس پر بلا ل وہاں سے (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

بسکٹ کا پیکٹ اُٹھا کر بھاگنے لگا تو فیاض نے اُسے پکڑ کر چھری کے وارکرکے شدیدزخمی کردیا۔ بعدازاں خود کو بھی چھر ی مارکر زخمی کرلیا ۔ محمد بلا ل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ ڈی پی او اختر عبا س کے حکم ایس پی انوسٹی گیشن رب نواز تتلہ بھی ڈی ایس پی غلام دستگیر خان کے ہمرا ہ پرپہنچ گئے ۔ پولیس نے بلال کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر بھجوا کر کاروائی شروع کر د ی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -