شاہ رکن عالم کالونی میں ڈکیتی شہری ساڑھے6 لاکھ روپے سے محروم

شاہ رکن عالم کالونی میں ڈکیتی شہری ساڑھے6 لاکھ روپے سے محروم

  

ملتان(کرائم رپورٹر)ملتان میں وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شاہ رکن عالم کے علاقہ نشاط کالج کے قریب صغیر خان بیٹے کی شادی کے لیے رقم بنک سے نکلوا کر گھر آ رہے تھے،جنھیں تین مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زورپر روک لیا اوران سے 6 لاکھ 54 ہزار روپے نقدی چھین لی اسی دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کردیابعدازاں فرا ر ہوگئے،اطلا ع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

اور زخمی کو نشتر منتقل کردیا،جبکہ پولیس نے علاقہ میں ناکہ بندی کردی تاہم ڈکتیوں کو پکڑنے میں ناکا م رہے۔دریں اثناء تھانہ سیتل ماڑی کی حدود پل شجان کے علاقہ میں 4نامعلوم افراد موٹر سائیکل سواروں کی گن پوائنٹ پر شہری صابر حسین سے 40ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھین کرفرارہوگئے،دریں اثناء کینٹ کے علاقہ میں فرحان سے نامعلوم مسلح افراد نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -