ضلعی خزانہ افسر کا دباؤ قبول کرنے سے انکار،اسائنمنٹس میرٹ پر تقسیم

ضلعی خزانہ افسر کا دباؤ قبول کرنے سے انکار،اسائنمنٹس میرٹ پر تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)ضلعی دفتر خزانہ میں پہلی مرتبہ کی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نے آفس میں موجود طاقتور لابی کا پریشر قبول کرنے سے انکار کردیا،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سکندر بیگ(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

مرزا نے صوبائی ڈیپارٹمنٹس کی ذمہ داریاں سنٹرل ڈیپارٹمنٹ کے آڈیٹرز کو سونپ دیں بتایا گیا ہے پنجاب کانسٹیبلری میں بوگس بلنگ اور کروڑوں روپے کے غبن میں ملوث ملزمان طاہر بخاری اور مدثر دریشک سے واپس لیں گئیں،اسائمنٹس کی تقسیم کا فیصلہ ہوگیا ہے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سکندر بیگ مرزا نے حافظ عرفان مئیو کو نشتر ہسپتال ملتان واسا اور کارڈیالوجی کے محکموں کا چارج سونپ دیا ہے سجاد میتلا کو ایمرسن کالج اور ڈینٹل ہسپتال ملتان کی ایس ڈی اے کے امور سونپ دئیے ہیں۔شیخ شبیر کو محکمہ بلڈنگ اور پی ڈبلیو ڈی کی ذمہ داری دی گئی ہیں اس عباس مگسی کو کسٹم اور ڈپٹی کمشنر آفس کا چارج دیا گیا ہے جبکہ رمضان مئیو کو پنشن اور چلڈرن کمپلیکس ملتان کی ذمہ داریاں تفویض کردیں ہیں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نے تمام آڈیٹرز کو چارج لیکر کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کردیں واضع رہے اس سے قبل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں اسائمنٹس کی تقسیم میں ذاتی تعلقات اور رشوت کو ترجیح دی جاتی رہی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں باقاعدہ بولی لگائی جاتی تھی یا پھر طاقتور آڈیٹرز لابی بناکر پسندیدہ اسائمنٹس حاصل کرتے تھے لیکن سکندر بیگ مرزا نے سابقہ روایات کو پس پشت ڈال کر میرٹ کو ترجیح دی۔
دباؤ سے انکار