سابق شوہر کو تیزاب پھینک کر جھلسانے کے مقدمہ میں خاتون ملزمہ کو مجموعی طور پر 24 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانہ
ملتان ( خبر نگار خصوصی) جج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے طلاق دینے کی رنجش میں سابق شوہر کو تیزاب پھینک کر جھلسانے کے مقدمہ میں خاتون ملزمہ کو مجموعی طور پر(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
24 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانہ و معاوضہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے مطابق محمد ریاض نے 28 دسمبر 2016 ء کو مقدمہ درج کرایاکہ اس نے باہمی رضامندی سے کراچی کی رہائشی مسماتھ قراتلعین سے شادی کی لیکن شادی کے کچھ عرصہ بعد سے ہی لڑائی جھگڑا معمول بن گیا جس سے تنگ آکر اس نے اس کو طلاق دے دی جس کی رنجش میں سابق بیوی نے اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ جھلس کر بری طرح زخمی ہوگیا ہے جس پر ملزمہ کو گرفتارکرلیا گیا۔ فاضل عدالت نے گزشتہ روز سماعت میں جرم ثابت ہونے پر مختلف دفعات کے تحت قید،جرمانہ ومعاوضہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا گیا ہے۔