قبضہ گروپ کی فائرنگ سے پی ایچ ڈی کا طالب علم قتل

قبضہ گروپ کی فائرنگ سے پی ایچ ڈی کا طالب علم قتل

  

کوٹ ادو ،چوک سرور شہید(تحصیل رپورٹر،سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت کی طرف سے دی گئی گریجوایٹی لاٹ کا قبضہ چھڑانے کیلئے جانے والے پی ایچ ڈی کے طالبعلم کو قبضہ گروپ نے(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

فائرمار کر قتل کر دیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر128ایم ایل کے رہائشی حاجی نور محمد سوئیہ کے بیٹے 32سالہ ناصر عباس سوئیہ کو حکومت پنجاب کی طرف سے زرعی شعبہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے پر چک نمبر128ایم ایل میں لاٹ الاٹ کی گئی بعد ازاں حکومت پنجاب نے ناصرعباس سوئیہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری کیلئے سرکاری خرچہ پر نیوزی لینڈ بھیج دیا جہاں وہ زیر تعلیم تھا کہ اسی اثناء میں اسی چک کے رہائشی انور بھٹی شخص نے اس لاٹ پر قبضہ کر لیا،ناصر عباس جس کی شادی تھی اور وہ شادی کے سلسلہ میں پاکستان اپنے گھر آیا ہوا تھا اور گزشتہ روز وہ اپنی لاٹ کو چیک کرنے کیلئے گیا جہاں موقع پر موجود انور بھٹی سے توں تکرار ہو گئی جس پر انور بھٹی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،اطلاع ایس ڈی پی او کوٹ ادو مجاہد اقبال برمانی،ایس ایچ او چوک سرور شہید بھاری پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جہاں نعش کو قبضہ میں لیکر اس کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد نعز ورثاء کے حوالے کر دی،پولیس چوک سرور شہید نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

طالبعلم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -