25 ضلعی ہیڈ کوارٹر‘ 15 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ایمرجنسی میڈیکل آفیسرز بھرتی کرنے کیلئے درخواستیں طلب
مظفرگڑھ (نامہ نگار)پنجا ب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر میں 25ضلعی ہیڈ کوآرٹر ہسپتالوں(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
اور 15تحصیل ہیڈکور آرٹر ہسپتالوں میں ایمرجنسی میڈیکل افیسرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ڈاکٹروں سے 30ستمبر تک درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔تفصیل کیمطابق 25اضلاع اٹک ،بھکر ،بہاولنگر ،چنیوٹ ،چکوال ،حافظ آباد ،جھنگ ،جہلم ،قصور ،خانیوال ،خوشاب ،لیہ ،لودھراں ،منڈی بہاؤ الدین ،میانوالی ،مظفرگڑھ ،ننکانہ صاحب ،نارو وال ،اوکاڑہ ساؤتھ سٹی ،راجن پور ،پاک پتن ،شیخوپورہ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی میں 115ایمرجنسی میڈیکل آفیسرز جبکہ 15تحصیلوں احمد پور شرکیہ ،عارف والا ،بوریوالا ،چیچہ وطنی ،چشتیاں ،ڈسکہ ،عیسیٰ خیل ،گورجر ا،حضرو ،کوٹ ادو ،کاموکی ،میاں چنوں ،تونسہ ،شجاع آباد اور نور پور تھل میں 92ایمرجنسی میڈیکل آفیسر ز ہسپتالوں میں بھرتی کیے جائیں گے ۔