تھانہ مظفر آباد، شاہ شمس کے علاقوں میں سرچ آپریشن، 15ہتھیار برآمد، 9گرفتار

تھانہ مظفر آباد، شاہ شمس کے علاقوں میں سرچ آپریشن، 15ہتھیار برآمد، 9گرفتار

  

ملتان(کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسرملتان چوہدری سلیم کی زیرِنگرانی پولیس ،سی ٹی ڈی او ر جے ٹی ٹی کا تھانہ مظفر آباد اور شاہ شمس کے علاقوں حامد پور اورکائیاں پور میں سرچ آپریشن کیا گیا، جو کہ 6/7 گھنٹوں تک جاری رہا ،دورانِ سرچ آپریشن تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی اور ہر آنے جانے والوں کو مکمل طور پر باریکی سے چیک کیا گیا،داخلی و خارجی راستوں پر لیڈیز(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

پولیس کو بھی چیکنگ کے لئے تعینات کیا گیا، علاقے میں موجود186گھروں کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی ، جس کے دوران 09کس مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ۔سرچ اپریشن کے دوران 15 ہتھیار برآمد ہو ئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -