نکاح خوان کا انکار ‘ 20 سالہ دلہا نے 6 سالہ بچی کو اغواء کرلیا
خانیوال (بیورونیوز)چک نمبر123/7Rکے رہائشی محمدیار نے مبینہ طورپر الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ دنوں میں اپنے بھائیوں کو ملنے راولپنڈی گیا ہوا تھا میرے بھتیجے طاہر عباس نے(بقیہ نمبر58صفحہ12پر )
اطلاع دی کہ تمہاری بیوی عقیلہ بی بی ،محمدعارف ،بشیر احمد، محمدرمضان، شریف مل کر تمہاری 6سالہ بیٹی کی شادی 20سالہ غلام مرتضیٰ سے کررہے تھے جبکہ نکاہ خواں نے لڑکی نابالغ دیکھ کر نکاح پڑھنے سے انکار کردیا وہاں پر موجود محمدعارف، محمدنواز اور میری والدہ صباں بی بی نے روکا تو ملزمان بغیر نکاح کئے میری بیٹی کو اٹھا کر لے گئے بعدازاں میں نے ملزمان کو کہاکہ میری بیٹی دے دو تو یہ لوگ کہنے لگے کہ غلام مرتضیٰ تمہاری بیٹی کو لیکر چلاگیا بعدازاں تھانہ تلمبہ کی پولیس نے ملزمان کو گرفتار بھی کیا لیکن ساز باز ہوکر چھوڑ دیئے سائل نے کہاکہ ملزمان کی طرف سے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں مجھے خدشہ ہے کہ کہیں میری بیٹی کو قتل نہ کردیں سائل نے ڈی پی او خانیوال کو ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔
بچی نکاح