برمی مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف احتجاج میں شدت، شہر شہر مظاہرے ریلیاں

برمی مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف احتجاج میں شدت، شہر شہر مظاہرے ریلیاں

  

ملتان، شجاع آباد، چوک مکول، شاہ جمال تلمبہ، بٹہ کوٹ، بھٹہ پور، بھاگسر، حاصل پور (وقائع نگار، سٹاف رپورٹر، سٹی رپورٹر، نمائندگان) برمی مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف احتجاج میں شدت آگئی شہر شہر احتجاجی مظاہرے ، ریلیاں نکالی گئیں، مظالم کیخلاف وکلاء اور ڈاکٹرز بھی سڑکوں پر آگے تفصیل کے مطابقیونائیٹڈ ڈاکٹرز فرنٹ نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام اور مظالم کے خلاف نشتر ہسپتال کے مین گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا،جسکی قیادت پروفیسر ڈاکٹرو مسعود (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

ہراج نے کی۔احتجاجی مظاہرے میں ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر شیخ عبدالخالق،ڈاکٹر صدیق خان قادری،ڈاکٹر امجد چانڈیو،ڈاکٹر عمران رفیق،ڈاکٹر بلال سعید،ڈاکٹر ظفر ملک،ڈاکٹر عبدالسمیع،ڈاکٹر شکیب فیض،ڈاکٹر عمران مزاری،ڈاکٹر وقار نیازی،ڈاکٹر نوید بزدار ودیگر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ہے۔مظاہرین نے کہا کہ پاکستان برما سے سفارتی تعلقات ختم کرے،عالمی برادری برما کے مسلمانوں کے قتل عام اور انسانیت سوز سلوک کا نوٹس لے اور مسلمانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔اسلامی کانفرنس تنظیم اور اسلامی ممالک مشکل گھڑی میں برما کے مظلوم مسلمانوں بھائیوں کا ساتھ دیں،مظاہرین نے برما حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی،احتجاجی مظاہرے میں پیرامیڈیکل سٹاف کے اشرف ساقی،شیخ رفیق،وقاص جاوید،سمیع اللہ،اللہ دتہ اور نرسوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔ بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں پی ایس ایف نے برما کے مسلمانوں کے حق میں ریلی نکالی ۔ ریلی جعفر کنٹین سے شروع ہوکر ایڈمن بلاک پراختتام پذیر ہوئی جس میں برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ ریلی میں دوسو سے زائد طلبا نے شرکت کی جنہوں نے بے گناہ مسلمانوں پر مظالم کے مرتکب برما کے خلاف اقوام متحدہ اور او آئی سی سے فوجی کارروائی کا مطالبہ کیا ۔انجمن تاجران زکریا ٹاؤن کے روہنگیا برما کے مسلمانوں کے ظلم کے خلاف ریلی جس کی قیادت صدر رانا ارشاد ،جنرل سیکرٹری محمدآصف شاہ نے کی جبکہ ملک منیر آرائیں ،راؤ آصف ،رانا فاروق ٹیپو ،ملک رمضان سیال ،رانا یعقوب ،رانا یوسف ،ربنواز کھگہ ،شوکت بھٹی ،مشرف اوراہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی ۔اس موقع پر مظاہرین نے بینرز ، کتبے، پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے کے شرکا ء نے برما حکومت اور یواین او کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ نجمن تاجران اکبر روڈ چوک شہیداں، امن پنجاب رکشہ یونین کے زیر اہتمام میانمار، روہنگیامیں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ محمد ادریس بٹ، عارف فصیح اللہ کی قیادت میں ہوا جبکہ شیخ الطاف، اسلم طاہر انصاری، صوفی صدیق، عاصم بھٹی، مقبول خان، علیم ٹائیگر، مہراد علی، رانااسلم ، نا صر تھہیم، شہزاد علی، نذر عباس، اورنگزیب سمیت درجنوں تاجران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مظاہرین برما حکومت اور عالمی انسانی حقوق تنظیموں، یو این او کے خلاف نعرے بازی کی ۔ شجاع آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق شجاع آباد بار کے وکلاء کی برما میں روہنگیامسلمانوں کے قتل عام ان پر مینمارکی جانب سے نسل کشی پر اظہار یکجہتی کے لئے شجاع آباد تحصیل بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی بارروم شجاع آباد سے تھانہ سٹی چوک تک پہنچی۔ تھانہ چوک پر شجاع آباد کے وکلاء نے خطاب کیانظامت کے فرائض راؤ عامر لقمان جنرل سیکرٹری بار نے انجام دیا۔ صدارت کے فرائض رانا طفیل احمد نون نے ادا کیئے۔وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔جن میں صدر بار رانا طفیل نون، چوہدری اسماعیل ایڈوکیٹ ملک صفدر جہانزیب مچڑ،صفدر خان لنگاہ ، شرفگاہ صاحب،عمران کھاکھی ، شفاعت غوری،راؤ عدنان، اے ایم ساجدچوہدری ، سیکرٹری بارراؤعامر لقمان نے خطاب کیا اور حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ برماکے سفارتخانے بند کیاجائے اور اقوام متحدہ نے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ مظلوم اور بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے۔ شاہ جمال ، چوک مکول سے نمائندہ پاکستان ، نامہ نگار کے مطابق کسان بورڈ کا برما میں بڑھتے مظالم کے خلاف شاہ جمال میں احتجاجی ریلی برمی حکومت سے تعلقا ت منقطع کرنے کا مطالبہ۔کسان بورڈ مظفرگڑھ نے پہلے مرحلے میں اراکان کے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں شاہ جمال میں احتجاجی ریلی کا نعقاد کیا جس میں ہزاروں کسان نکل آ ئے خطاب کرتے ہو ئے سرپرست کسان بورڈ ضلع مظفر گڑھ اور امیر جماعت اسلامی ضلع مظفر گڑھ رانا عمر دراز فاروقی،صدر میاں احسان دھنوتر،سیکرٹری مہر خالد محمود جانگلہ،یٰسین ابرار،سید سرفراز گیلانی نے خطاب کرتے ہو ئے انسانیت سوز مظالم پر برمی حکومت اور بدھ اکثریت اور مسلم حکمرانوں کی اجتماعی بے حسی کی سخت الفاظ میں مذمت کی مطالبہ کیا کہ برمی حکومت سے سفارتی تعلقات منقطع کر کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کی جائے ریلی میں چیئر مین یونین کونسل بیٹ بیت والا ملک عثمان کنہوں،چیئر مین دانڑیں سید محمد جمیل شاہ اور وائس چیئر مین دانڑیں ملک حسن رفیق اعوان سمیت ہزاروں کسانوں نے شرکت کی۔ تلمبہ سے خصوصی نمائندہ کے مطابق تلمبہ میں برما کے مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی سے چئیرمین میونسپل کمیٹی تلمبہ مہر نصرت حسین ہراج ، مرکزی انجمن تاجران تلمبہ صدر سکندر اعظم خان ، رانا محمد یوسف، قاری اشفاق ڈوگر اور مولانا امتیاز مہروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما میں مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے۔ برما میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں جبکہ اسلامی ممالک کی خاموشی انتہائی شرمناک ہے۔ بٹہ کوٹ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پاکستان میڈیا کو نسل کے زیر اہتمام کبیروالا میں برما حکو مت کے مسلما نوں پر مظا لم کے خلاف شہر موڑ پر احتجاجی مظا ہرہ کیا گیا مظا ہرہ کی قیا دت پی ایم سی کے ضلعی صدر شیخ اصغر علی نے کی مظہا رین سے خطا ب کرتے شیخ اصغر علی نے کہا کہ صیہو نی قوتیں دہشت گردی کے خا تمے کے نام پر مسلما نوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں جب کہ امت مسلمہ ذاتی مسائل میں الجھی اپنی طا قت ضا ئع کر نے پر ؛گی ہو ئی ہے انہوں نے کہا کہ حکو متِ برما نے برما میں نہتے مسلما نوں کی نسل کشی کا جو بد ترین سلسلہ شروع اسکی تا ریخ انسا نیت میں مثا ل نہیں ملتی ہے،چوہدری آصف رفیق نے بھی خطا ب کیا جبکہ احتجاجی مظاہرہ میں صحا فیوں،وکلا ء سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بھٹہ پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بگا شیر پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ ویلفئیر آرگنائزیشن آف پاکستان خانپور بگا شیر یونٹ کے جنرل سیکریٹری طاہر خان چانڈیہ نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم فوری بند کئے جائیں۔انسانی حقوق کی تمام نام نہاد تنظیمیں مسلمانوں پر ہونے والے اس ظلم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا مسلمانوں پر ہونے والے یہ مظالم طلم کے زمرے میں نہیں آتے۔احتجاجی ریلی خانپور بگا شیر کے تاجر،سٹوڈنٹس اور تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کے ساتھ بلوچ برادری کے عمائدین نذیر خان بلوچ،سعید خان چانڈیہ، غلام یٰسین خان بلوچ، اسماعیل بلوچ،عبدالجبار بلوچ،راشد نواز سدوزئی،سید عابد عباس بخاری،ملک عبدالحمید تھہیم،اعجاز حسین،عبداللہ بلوچ،محمد کاشف مدنی،محمد خالد خان اور دیگر بہت سے افراد ریلی میں شریک تھے۔ریلی سن ریز و انڈس ٹیکسٹائل ملز سے شروع ہو کر خانپور چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں تمام لوگوں نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر روہنگیا مسلمانوں کے حق میں نعرے درج تھے۔آخر میں مولانا محمد اسماعیل نقشبندی نے دعا کرائی۔ بھاگسر سے نامہ نگار کے مطابق عاطف خان مزاری سیاہ پٹی باندھ کر روہنگیا مسلمانوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین سے خطاب کے دوران ان کا کہناب تھا کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اگر جسم کے کسی ایک عضا ء کوتکلیف ہوگی تو پورا جسم درد محسوس کرتا ہے ،روہنگیا مسلمان ہمارے کلمہ گو بھائی ہیں انکا درد ہمارا درد ہے انکی تکلیف ہماری تکلیف ہے ،انہوں نے کہا کہ اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور برما کا سفارت خانہ بند کریں ۔ حاصل پور سے سپیشل رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب کے سامنے پریس کلب یونین آف جرنلسٹ اور پاکستان میڈیا کونسل کے زیر اہتمام حا صل پور کی مذہبی سیاسی و سماجی شخصیات و تنظیموں ایپکا یونین حا صل پور۔ جماعت اہلسنت حا صل پور،کلاتھ مرچنٹ یونین۔مرکزی انجمن تاجران۔تحریک منھاج القران و عوامی تحریک حا صل پور۔تونسوی ویلفیر بلڈ گروپ۔جماعت اسلامی حا صل پور۔بار ایسوسی ایشن حا صل پور ودیگر تنظیموں نے مشترکہ طور پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ اور برما حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ سے ملک محمد رشید کھچی سابق سٹی نا ظم حا صل پور،مولنا منیر احمد سعیدی ۔حاجی ارشد گورائیہ ۔ مرکزی رہنماء منھاج القران۔ڈاکٹر عمران گورائیہ مرکزی رہنماء جماعت اسلامی حا صل پور۔سالم چوہدری صدر تھریک منھاج القران حا صل پور۔حاجی عبدالرزاق نائب صدر ایپکا یونین پنجاب۔ ملک عبدالحمید صدر مرکزی انجمن تاجران حا صل پور۔ملک محمد نعیم ایڈوکیٹ۔محمد اشفاق بھٹی صدر بار ایسوسی ایشن حا صل پور۔ذوالفقار علی قائم خانی چیئرمین پریس کلب یونین آف جرنلسٹ حا صل پور۔فیا ض کھوکھر صدر پریس کلب یونین آف جرنلسٹ حا صل پور ودیگر نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ برما میں مسلمانوں پر ہونیوالہ ظلم وستم بند کیا جائے۔ مسلمانوں کا اندوناک اور درد ناک قتل نہ کیا جائے۔ اور مسلمانوں کی نسل کشی نہ کی جائے۔مسلم حکمران ہوش کے نا خن لیں۔ اور برما سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔

برما قتل عام ، مظاہرے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -