میانمار اقوام متحدہ تحقیقاتی مشن کو متاثرہ علاقہ میں جانے کی اجازت دے : پاکستان

میانمار اقوام متحدہ تحقیقاتی مشن کو متاثرہ علاقہ میں جانے کی اجازت دے : ...

  

جنیوا،اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے برما میں جاری ظلم و ستم کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے تحقیقاتی مشن کو فوری طور پر متاثر ہ علاقے میں جانے کی اجازت دے جبکہ عالمی برادری برما میں مسلمانوں کی خونریزی رکوانے کیلئے جلداقدامات اٹھائے ،گزشتہ روزاقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ایمبیسڈر فرخ عامل کا اقوام متحدہ کی ہیو مین رائٹس کونسل کے 36ویں اجلاس میں کہنا تھا برما میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ، جس پر امت مسلمہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ، عالمی برادری برما میں مسلمانوں کی خونریزی رکوانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے، میانمار کی حکومت اقوام متحدہ کے تحقیقاتی جائزہ مشن کو فوری طور پر متاثرہ علاقے میں جانے کی اجازت دے تاکہ اصل حقائق کا ادراک کیا جاسکے ۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ میا نمار میں موجود متاثرہ مسلمان کمیو نٹی اور وہاں سے بنگلہ دیش کی طرف ہجرت کرنیوالے لوگوں کیلئے زیادہ سے زیادہ امداد فراہم کریں ۔

پاکستان

مزید :

کراچی صفحہ اول -