این اے 120میں ترقیاتی سکیموں پر پابندی عائدہے: الیکشن کمیشن

این اے 120میں ترقیاتی سکیموں پر پابندی عائدہے: الیکشن کمیشن

  

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بعض ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبر کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور میں ہونیوالے ضمنی انتخاب کے شیڈول جاری ہونے کیساتھ ہی صوبائی حکومت کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ حلقے کے حدود میں کسی قسم کی ترقیاتی سکیم نہ تو شروع کی جاسکتی ہے اورنہ ہی اس کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب کو 21 اگست17ء کو باقاعدہ طور پر ایک مراسلہ ارسال کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں ریٹرننگ آفیسر حلقہ این اے 120 نے بھی میئرلاہور اور دیگر متعلقہ حکام کو گاہے بگاہے ہدایات جاری کی ہیں کہ ضمنی انتخاب کے اختتام تک حلقے میں ہر قسم کی ترقیاتی سکیموں پر پابندی عائد ہے۔

الیکشن کمیشن

مزید :

کراچی صفحہ اول -