عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرے : ترک وزیراعظم
انقرہ (صباح نیوز)ترک وزیر اعظم بنیالی یلدرم نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات دیرینہ ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں ہیں ساٹھ ہزار پاکستانیوں نے دہشتگردی کے خلاف قیمتی جانیں گنوائیں، عالمی برادری پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرے افغانستان کے معاملے پر ترکی پاکستان کی حمایت کرتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ملاقات میں ترک قیادت کی جانب سے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا ملاقات میں گفتگو کر تے ہو ئے ترک وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات دیرینہ ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں ہیں اس جنگ میں ساٹھ ہزار پاکستانیوں نے دہشتگردی کے خلاف قیمتی جانیں گنوائیں، عالمی برادری پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرے ۔ترک وزیر اعظم نے مزید کہا کہ افغانستان کے معاملے پر ترکی پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔ ترک وزیر اعظم نے خواجہ آصف کو بھی وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ترک وزیر اعظم نے پاکستانی ہم منصب شاہد خاقان عباسی کیلئے نیک تمناں کا پیغام بھی بھیجا۔قبل ازیں دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں خطے کی صورتحال پاک ترکی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے ترک وزیراعظم کو خطے اور خصوصاًافغانستان کی صورتحال سے متعلق بتایا ۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک ترکی تعلقات کو مزید مربوط بنانے اور مستقبل قریب میں مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔
ترک وزیر اعظم