مردان میں برما مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور مظالم کیخلاف احتجاجہ مظاہرے جاری

مردان میں برما مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور مظالم کیخلاف احتجاجہ ...

  

مردان(بیو رورپورٹ) ضلع مردان کے تمام سیاسی جماعتوں نے روہنگیا کے مسلمانوں پر جاری مظالم کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے برما کے سفیر کو فوری طو ر پر ملک بدر کرنے اور انکے ساتھ ہر قسم کے سفارتی تعلقات ختم کرنے کی قراردادیں منظوری کر لیں ۔ مردان کے عوام روہنگیا مسلمانوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور انکے ساتھ ہر قسم کے تعاون کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔منگل کے روز ضلعی حکومت کے زیر اہتمام برما کے مسلمانوں پر تشدد کے خلاف احتجاجی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسمیں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں ضلع ،تحصیل اور ویلج و نائبرڈ ہوڈ کونسلوں کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کانفرنس سے قومی اسمبلی کے رکن مجاہد خان،ضلع ناظم حمایت اللہ مایار،نائب ناظم اسد علی،تحصیل تخت بھائی کے ناظم ممتاز خان ،جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمان،پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اورنگزیب خان،تنظیم تاجران کے صدر ظاہر شاہ،ڈی آر سی کے چےئرمین احسان باچا،ناظم کونسلر اتحاد کے صدر ساجد اقبال،ضلع کونسل کے پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں شاہد باچا،ملک شوکت،حبیب رسول،فرخ سیر،میاں عبد الرحمان،سجاد خان،سلیم خان اور دیگر نے روہنگیا کے مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم پر اقوام متحدہ،اسلامی تعاون تنظیم،اسلامی ممالک کے فوج کے سربراہ،انسانی حقوق کے علمبرداروں اور ملک کے حکمرانوں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ برما کے مسلمانوں کے حالات پر رحم کر کے اوروہاں افواج پاکستان کا دستہ بھیج دیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کوترکی کے صدر طیب اردگان کی طرح ایمان کے جزبے سے سر شار حکمرانوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرمسلمانوں نے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیا تو دنیا اور آخرت میں کامیابی انکا مقدر بنے گی۔انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کے مسلمان ایک جسد خاکی کی مانند ہے اور جب جسم کے ایک حصے میں درد ہو توپورا جسم درد کرتا ہے اسی طرح اگر برما کے مسلمان آج ایک اذیت سے بلمشافہ ہے تو کل دیگر ممالک کے مسلمانوں کو بھی اس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔مقررین نے افواج پاکستان کے سپہ سالار سے مطالبہ کیا کہ روہنگیا کے مسلمانوں کے ساتھ تعاون کے لئے پاک آرمی کا ایک دستہ وہاں بھیج دیں تاکہ مسلمانوں کو اس اذیت سے نکال دیں۔کانفرنس میں برما کے ساتھ سفارتی تعلقات کے خاتمے ،اسلامی تعاون تنظیم ،اقوام متحدہ،سیکورٹی کونسل اور اسلامی اتحاد فوج کو مظالم روکنے،ایک ایجنڈے پر ملک کے تمام سیاسی جماعتوں ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس بلانے اور ملکی سطح پر روہنگیا کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالنے کی قرار دادیں منظور ہوئی۔کانفرنس کے شرکاء نے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر ضلعی حکومت مردان کا شکریہ ادا کیا ۔دریں اثناء تمام بلدیاتی نمائندگان ،سیاسی جماعتوں کے اراکین نے مردان کلب سے کالج چوک تک ریلی نکالی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی نائب ناظم اسد علی نے کہا کہ مردان کے عوام مسلمانوں کے ساتھ جاری مظالم کے خلاف ایک پیج پر ہے اور یہاں کے عوام روہنگیا کے مسلمانوں کے ساتھ جانی اور مالی مدد کے لئے ہروقت تیار ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -