ٹانک ،پولیو ورکرز کا مطالبات کے حصول کیلئے احتجاجی مظاہرہ

ٹانک ،پولیو ورکرز کا مطالبات کے حصول کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی) غیر سرکاری تنظیم سی ٹی سی نے ہم سے کئے گئے وعدے ایفا نہیں کیے تو پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گے 70 دیہات پر مشتمل شکتوئی میں 8 ورکر روں سے پولیو مہم چلانا ممکن نہیں جبکہ اس سے قبل 23 ورکر روں پر مشتمل ٹیم پولیو مہم چلاتے رہے ان خیالات کے اظہار نیک محمد ،محسود الرحمن ،محمد نواز سمیت درجنوں نوجوانوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کیا ان کا کہناتھا کہ غیر سرکاری تنظیم سی ٹی سی نے وعدہ کیا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے انتہائی دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ شکتوئی جہاں سیکورٹی فورسز سمیت پولیٹکل انتظامیہ کو بھی صورتحال پر قابو پانے میں مشکلات تھی وہاں پر ہم نے کامیاب پولیو مہم چلا نے کے بعد ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ عنقریب تمہیں مذکورہ غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے مستقل نوکریاں دی جائیں گی ان کا کہناتھا کہ ہم نے اپنی زندگیاں داؤ پر لگا کر اپریشن زدہ علاقوں میں پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا دوسری جانب مستقل نوکریوں کی بجائے حالیہ بھرتی میں ہماری ورکر کی تعداد 23 سے کم کر کے 8 کر دی گئی ہیں جو ہمارے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے انہوں نے پولیٹکل انتظامیہ ،ایف ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھ انصاف کر کے کیے گئے وعدے کو ایفاء کیا جائے بصورت دیگر اہل علاقہ پولیو مہم کے بائیکاٹ سمیت بھر پور احتجاج کر ے گی

مزید :

کراچی صفحہ اول -