پنجا ب حکومت کی غیر سنجیدگی سے ہزاروں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ سکتے ہیں : میاں افتخار

پنجا ب حکومت کی غیر سنجیدگی سے ہزاروں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ سکتے ہیں : میاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے اسلام آباد میں دھرنا دینے والے این سی ایچ ڈی کے ملازمین کے مطالبات جلد از جلد تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت وقت کی اولیں ذمہ داری ہے کہ وہ غریب ملازمین کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کرے اور عوام کے چولہے ٹھنڈے ہونے سے بچانے کیلئے ان کی داد رسی کرے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں 65دن سے دھرنے والے این سی ایچ ڈی کے ملازمین کے احتجاجی کیمپ میں بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی نائب صدر بشریٰ گوہر ، صوبائی ترجمان ہارون بشیر بلور ، اے این پی پنجاب کے صدر منظور احمد خان اور جنرل سیکرٹری جہانگیر خان بھی ان کے ہمراہ تھے ، میاں افتخار حسین نے اس موقع پر کہا کہ حکومت ان ملازمین کے مسائل فوری طور پر حل کرے ،انہوں نے کہا کہ نہ تو ملامین کو مستقل کیا گیا اور نہ ہی ان کی پنشن اور جی پی فنڈ مختص ہے بلکہ اسلام أباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ان ملازمین کو نئے سکیل الاٹ نہیں کئے گئے ہیں جو غریب ملازمین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت انا کا مسئلہ نہ بنائے اور ملازمین کے پر امن احتجاج کو اہمیت دیتے ہوئے ان کے مسائل حل کرے ، انہوں نے ملازمین کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ دو ماہ سے زائد عرصہ سے وہ پر امن احتجاج پر ہیں ، انہوں نے اے این پی کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان کے جائز مطالبات کیلئے ہر فورم پر اواز اٹھائے گی ۔