چکوال،مصالحتی جج نے دوسال کے دیرینہ مقدمہ میں فریقین کی صلح کرادی

چکوال،مصالحتی جج نے دوسال کے دیرینہ مقدمہ میں فریقین کی صلح کرادی

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مصالحتی جج سید نصیر عباس نے دو سال کے دیرینہ مقدمے کا فریقین کے درمیان راضی نامہ کرو ادیا ہے۔ سید علی عباس بنام سید قربان حسین شاہ کا مقدمہ عدالت میں گزشتہ دو سال سے زیر سماعت تھا۔ فریقین نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کو مقدمہ مصالحتی عدالت میں بھیجوانے کی درخواست دی، مصالحتی جج سید نصیر عباس شاہ نے معروف قانون دان محمد امیر بٹ ایڈوکیٹ کی معاونت سے فریقین میں راضی نامہ کرو ادیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -