مظفرآباد، جونےئر معلمین و قاری ٹیچرز کی تعیناتیوں کے تقرر نامے جاری

مظفرآباد، جونےئر معلمین و قاری ٹیچرز کی تعیناتیوں کے تقرر نامے جاری

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)محکمہ تعلیم سکولز مردانہ ضلع نیلم کے این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر آنے والے جونےئر معلمین و قاری ٹیچرز کی تعیناتیوں کے تقرر نامے جاری کر دئیے گئے۔ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز مردانہ راجہ محمد بشیر خان نے اپنے دفتر میں منعقدہ پروقار تقریب میں نو تعینات اساتذہ میں تقرر نامے تقسیم کیے ۔اس موقع پر ڈی اوی اوز مظفرآباد راجہ افتخار حسین ،ہٹیاں بالا رطارق محمود ،نیلم سردار قمر زمان کے علاوہ محکمہ کے آفیسران و اہلکاران نے شرکت کی ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر راجہ محمد بشیر خان نے کہا کہ میرٹ پر تعینات ہونے والے اساتذہ تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔این ٹی ایس کے ذریعے ریاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی شفاف اور میرٹ پر تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں اور ان تقرریوں کیلئے کسی نے کوئی سفارش نہیں کی ۔ہمیں فری ہینڈ دیا گیا ۔آج ہمارا ضمیر مطمئن ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر ،وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کے ویژن کے مطابق اساتذہ کی تقرریوں کیلئے این ٹی ایس نافذ کر کے میرٹ قائم کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے تعلیمی نظام بہتر ہوگا۔لوگ اس اقدام کی حوصلہ افزائی کریں ۔انہوں نے نو تعینات اساتذہ کو مبارکباد دی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرن ہٹیاں بالا راجہ طارق محمود اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں نو تعینات ٹیچرز قاری عبدالوحید ،کامران بشارت،محمد اویس،خالد محمود ،محمود احمد مخدوم،محمد اختر،خواجہ عبدالقیوم کو تقرر نامے دئیے گئے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -