مفتی امان اللہ قتل سمیت 6کیسوں کی سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی

مفتی امان اللہ قتل سمیت 6کیسوں کی سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اصغر خان نے مفتی امان اللہ قتل سمیت 6کیسوں کی سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی کر دی ہے ۔گذشتہ روز عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مفتی امان اللہ قتل کیس میں ملوث ملزمان طیب شکیل وغیرہ کیس کی سماعت 25ستمبر، اسی تھانے میں درج بارود برآمدگی کے تین مقدمات میں ملوث ملزمان عزت اللہ، عارف اور سعد گل کیسوں کی سماعت 21اور 20ستمبر تک ، تھانہ رنگو میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث ملزم حبیب اللہ وغیرہ کیس کی سماعت 26ستمبر جبکہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمے میں ملوث ملزم غضنفر کیس کی سماعت 21ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -