چکوال،کاروموٹرسائیکل چوروں کے تین بڑے گینگ گرفتار

چکوال،کاروموٹرسائیکل چوروں کے تین بڑے گینگ گرفتار

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چکوال پولیس نے کار چوروں اور موٹر سائیکل چوروں کے تین بڑے گینگ گرفتار کر کے تین کاریں اور27موٹر سائیکل جن کی مالیت 50لاکھ کے قریب ہے برآمد کرلیے۔ آصف گینگ کے محمد آصف ولد شاہرا خان،شاہد محمود ولد نور الہٰی، اشفاق احمد سعید جن سے تین مسروقہ کاریں مالیت 35لاکھ برآمد کی گئیں۔ ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ نے منگل کے روز بتایا کہ عدنان گینگ میں عدنان حسین ولد امیر حسین ساکن کجلی، عمر فاروق ولد بشیراحمد ساکن ملت چوک، محمد عمر ولد محمد ندیم ساکن پرانی سبزی منڈی، سفیر احمد ولد محمد فاضل ساکن چک جھرڑے، محمد یونس ولد اللہ دتہ ساکن چکوال شامل ہیں جن سے 5لاکھ روپے مالیت کے13موٹر سائیکل برآمد کیے گئے۔ ڈی پی او نے مزید بتایا کہ تلہ گنگ میں ساوا گینگ جو عالیاں سرور ولد ندیم سرور ساکن اکوال ، حفیظ خان ولد محمد رمضان ساکن ٹمن، سجاول ارشاد ولد محمد ارشاد ساکن جھاٹلہ اور ظفر اقبال ولد اکبر خان ساکن اکوال پر مشتمل ہے سے 14 موٹر سائیکل مالیت چھ لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔ ڈی پی او نے برآمد موٹر سائیکل کی چابیاں ان کے مالکان کے حوالے کر دیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -