چکوال،سلنڈرگیس ایجنسی میں دھماکہ،نوجوان جھلس کرجاں بحق

چکوال،سلنڈرگیس ایجنسی میں دھماکہ،نوجوان جھلس کرجاں بحق

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) منگل کی شام کو ڈھڈیال چوک میں سلنڈر گیس کی ایجنسی میں خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں دکان کے اندر موجود ایک نوجوان جھلس کر جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں عمر فاروق ولد محمد فاروق ساکن فم کسر شامل ہے جبکہ زخمی اظہر عباس ولد حاجی مظہر حسین ساکن ڈھڈیال کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچایا گیا۔ دھماکہ سے دکان کی چھت اڑ گئی اور پوری دکان ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ ڈھڈیال پولیس کے اے ایس آئی امین اختر موقع پرپہنچ گئے اور انہوں نے بتایا کہ ابھی تک دھماکہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -