گورنمنٹ گرلز کالج دولتالہ کے مسائل حل کرینگے،شیخ محمدسعید

گورنمنٹ گرلز کالج دولتالہ کے مسائل حل کرینگے،شیخ محمدسعید

  

دولتالہ(نامہ نگار ) چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس کی خصوی ہدایات پر وائس چیئرمین شیخ محمد سعید ،جنرل کونسلرز محمد اکبر شاد،مظہر مسعود گوگا اور لیڈی کونسلر زاہدہ بانو نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز کالج دولتالہ کا دورہ کیا اس موقع پر پرنسپل کالج میڈم عظیمہ نے وفد کو کالج کے مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ کالج ہذا میں طالبات کی تعداد700سے زیادہ ہے جب کہ اساتذہ کی تعداد صرف4ہے بجلی کی تاریخ جلی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے پنکھے اور دیگر برقی آلات بند پڑے ہیں محکمہ صحت کی ٹیم نے گزشتہ دنوں کالج کا دورہ کیا اور ڈینگی کی افزائش کے خطرے کے پیش نظر واٹر کولر بھی اتار دیا گیا ہے وفد نے کالج پرنسپل کا یقین دلایا کہ تمام مسائل پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص ،چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس کے نوٹس میں لائے جائیں گے اور انشاء اللہ ان کو حل کیا جائے گا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -