وزراء ایوان میں نہ آئے تو پیش کیے گئے بل منظور کرلیے جائیں گے: سپیکر قومی اسمبلی

وزراء ایوان میں نہ آئے تو پیش کیے گئے بل منظور کرلیے جائیں گے: سپیکر قومی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے این این ) حکومت قومی اسمبلی کورم پورا کرنے میں پھر نا کام ہو گئی ہے، سپیکر اور اپوزیشن لیڈر نے حکومتی اراکین کی غیرحاضری پرسخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر کوئی بھی وزیر ایوان میں نہ آیا تو حکومت کے خلاف ووٹنگ کی جائے گی ۔سپیکر سردار ایاز صادق نے اطلاعات، کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اور پارلیمانی امور کے وزرا کو طلب کر لیا۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ وزرا کی مرضی سے نہیں اپنی مرضی سے ایوان چلانا ہے، وزرا نہ آئے تو پیش کیے گئے بل منظور کر لیے جائیں گے۔خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ اپوزیشن ارکان کو فنڈز نہیں دیں گے، ایسا ہوا تو ہم عدالت جائیں گے، یہ عوام کا پیسہ ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ اگرحکومت کی اپنے ارکان پر رٹ ختم ہو گئی ہے تو بتا دے، ایسے اسمبلی نہیں چلے گی، اسمبلیاں ہم چلائیں اورعیاشیاں یہ کریں۔ خورشیدہ شاہ نے کہا کیا ہم فارغ ہیں ہمیں کوئی اور کام نہیں؟، اپوزیشن لیڈر نے سوال کیا کہ کورم پورا کرنا کس کی ذمہ داری ہے؟، نوازشریف نے بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی تو وہ گھر چلاگیا۔انہوں نے کہا ہم نے چار سال صرف سپیکر کی وجہ سے اسمبلی چلائی ہے، اب کورم پورا کیے بغیر ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔ پیپلز پارٹی کے اعجاز جاکھرانی کی جانب سے نشاندہی پر کورم پورا نہ ہونے پر کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
سپیکر اسمبلی