اصلاحات کے ذریعے معیارتعلیم بلندکررہے ہیں،افتخار گیلانی

اصلاحات کے ذریعے معیارتعلیم بلندکررہے ہیں،افتخار گیلانی

  

مظفرآباد (بیورورپورٹ ) وزیر تعلیم سکولز کالجز بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ تعلیم میں ضروری اور بہترین اصلاحات لا کر معیار تعلیم کو بلند کر رہے ہیں۔ بہترین تعلیم تربیت سے ہی ملک و قوم ترقی کی منازل طے کر تے ہیں آزاد کشمیر میں جدید تعلیم کے حصول کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے این ٹی ایس کا نفاذ کرکے حقدار دار کہ میرٹ پر اس کا حق دیا گیا ہے مجھے فخر ہے کہ آزاد کشمیر کے ایک بڑے محکمہ میں اصلاحات شروع کی سکول سطح سے این ٹی ایس نافذ کیا کالجز میں بھی بہتری لا رہے ہیں۔اساتذہ اور کالجز پروفیسرز کی تعلیمی میدان میں بڑی خدمات ہیں جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ا ن کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔محکمہ تعلیم میں خرابیوں کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں جنہوں نے محکمہ تعلیم میں بہتری نہیں لائی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بوائز کے پرنسپل پروفیسر شوکت رسول پنڈت کی ریٹائرڈ منٹ کے موقع پر اکیڈمک سٹاف کی جانب سے پروفیسر شوکت رسول پنڈت کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ پروفیسر شوکت رسول پنڈت ایک بہترین معلم پروفیسر ہیں انہوں نے ادارہ میں بہترین تعلیمی خدمات سر انجام دیں ادارہ کی بہتری کیلئے کوشاں رہے جس کا اعتراف مجھ سے قبل ہر آنے والے مقرر نے کیا ہے۔ پروفیسر شوکت رسول پنڈت کو ان تعلیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ تعلیمی خدمات نسل نو کیلئے جاری رکھیں گے شوکت رسول پنڈت نہایت خوش اخلاق انسان ہیں آج انہیں جس عزت و احترام اور اعزاز کے ساتھ الوداع کیا جارہا ہے۔یہ بات نا صرف ان کیلئے بلکہ ہم سب کیلئے باعث فخر ہے اس موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ریٹائرڈ ہونے والے پرنسپل شوکت رسول پنڈت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں عزت و احترام کے ساتھ اپنی سروس مکمل کرتے ہوئے اساتذہ سمیت جملہ سٹاف کی دعاؤں میں الوداع ہوا ہوں دوران سروس اچھا وقت گزارہ میرے ساتھ کالج کے سٹاف طلبہ نے بھرپور تعاون کیا جسے ساری زندگی یاد رکھوں گا اور اس بات پر مجھے فخر ہے کہ مظفرآباد دارلحکومت کے ایک بڑے تعلیمی ادارے گورمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں تعلیم حاصل کی اور پھر اسی ادارہ کا سربراہ بھی بنا اور آج جو عزت وقار اس ادارہ میں ملاوہ یا جو کاوشیں اس ادارہ کیلئے کی وہ میری زندگی کا سرمایہ ہے میرے اعزاز میں آج کی یہ الوداعی تقریب کا انعقاد کرنے والے تمام اکیڈمک سٹاف پروفیسر دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ان کی یہ محبت ہمیشہ یاد رہے گی اور آتی رہے گی۔الوداعی تقریب سے ڈی پی آئی کا لجز پروفیسر ڈاکٹرخواجہ عبدالرحمان ، ڈویژنل ڈائریکٹر پروفیسر قاضی ابراہیم ، پروفسرز غلام مصطفی ، پروفیسر راجہ مسعود الرحمان صدر لوکل ایکٹا، پروفیسر ذیشان گیلانی، پروفیسر شاہین انور گیلانی، پروفیسر اعجاز نعمانی ، وائس پرنسپل ملک ارشد،پروفیسر زبیر ساجد،ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سردار فاروق خان مرکزی صدر ایکٹا ملک عرفان ،سیکرٹری جنرل ایکٹا اور سرپرست اعلیٰ ایکٹا نعیم عباسی پروفیسر سردار ابراہیم سمیت دیگر نے خطاب کیا اور پروفیسر شوکت رسول پنڈت کو ان کی تعلیمی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک دعاؤں کے ساتھ الوداع کیا تقریب میں گورمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے سابق سربراہان پروفیسرز عزیز قریشی، پروفیسر عبیداللہ عباسی سمیت کالج کے جملہ پروفیسرز سٹاف انتظامیہ نے شرکت کی۔آخر میں لوکل ایکٹا کی جانب سے پروفیسر شوکت رسول پنڈت کو تحائف بھی دیئے گئے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -