مظفرآباد،پی ٹی آئی رہنما تقدیس گیلانی سمیت5افرادٹریفک حادثہ میں زخمی

مظفرآباد،پی ٹی آئی رہنما تقدیس گیلانی سمیت5افرادٹریفک حادثہ میں زخمی

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی مرکزی نائب صدر پروفیسر تقدیس گیلانی کی گاڑی مری کے مقام پر حادثہ کا شکار، تقدیس گیلانی سمیت پانچ افرادزخمی،پروفیسر تقدیس گیلانی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد میرپور سے مظفرآباد آرہی تھیں کہ مری کے مقام پر گاڑی کی بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی جس میں سوار تقدیس گیلانی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیرکی رات پروفیسر تقدیس گیلانی اپنی فیملی کے ہمراہ میرپور سے مظفرآباد آرہی تھیں کہ مری کے مقام پر گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہوگئی اور حادثہ پیش آیا۔ جس میں پروفیسر تقدیس گیلانی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے فوری ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔ مختلف سیاسی ، سماجی، مذہبی ، تجارتی شخصیات نے پروفیسر تقدیس گیلانی کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -