دولتالہ،سکول کے اطراف کچرا ڈالنے پر طالبات کاشدید احتجاج

دولتالہ،سکول کے اطراف کچرا ڈالنے پر طالبات کاشدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دولتالہ( نامہ نگار ) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے اطراف میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے کچرا ڈالنے پر سکول کی طالبات کا احتجاج سکول سمیت اہل محلہ میں ماحول بد بودار ہو چکا ہے زندگی اور گندگی میں فرق مٹ چکا ہے سکول کی طالبات مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں تعفن زدہ ماحول میں سانس لینا دشوار ہو چکا ہے پینے کا پانی کڑوا ہو گیا ہے سکول طالبات اور سٹاف کا موقف تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی انتظامیہ کے اہلکار شہر بھر سے گندگی جمع کر کے ٹرالی میں ڈال کر سکول کے اطراف میں قائم فلتھ ڈپو میں ڈالنے گئے تو سکول کی طالبات اور سٹاف سکول سے باہر آگیا اور نعرے بازی شروع کر دی بعد ازاں ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی سکول سٹاف اور طالبات کا موقف تھا کہ طویل عرصے سے سکول کے اطراف میں فلتھ ڈپوقائم ہے حالیہ بارش کے باعث گندگی کا یہ ڈھیر اس قدر بد بودار ہو گیا ہے کہ سانس لینا محال ہے زیر زمین پینے کا پانی کڑوا ہو چکا ہے اور متعدد طالبات مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں چند روز قبل راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے اس کچرے کا اٹھانے کا کام شروع ہو تھا تا ہم مقامی انتظامیہ نے دوبارہ اسی جگہ پر کچرا پھینکنا شروع کر دیا ہے بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے تا ہم انہوں نے ڈی سی راولپنڈی اور اے سی گوجرخان سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ کا جلد از جلد حل نکالا جائے اس سلسلے میں چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 12سالوں سے یہ جگہ فلتھ ڈپو کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے اور ہماری کاوشوں سے آر ڈبلیو ایم سی نے یہ کچرا اٹھانے کا کام شروع کر دیا ہے تا ہم اس جگہ کا مکمل طور پر صاف کرنے میں وقت درکار ہے تا ہم انشاء اللہ یہ تمام کچرا یہاں سے اٹھا لیا جائے گا