ایم کیو ایم کے جمیل بلوچ اغوا کیس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی

ایم کیو ایم کے جمیل بلوچ اغوا کیس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے جمیل بلوچ اغوا کیس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم کے جمیل بلوچ اغوا کیس کی سماعت ہوئی۔ مہاجر قومی مومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد عدالت میں پیش ہوئے۔ آفاق احمد کی جانب سے مقدمے کی منتقلی سے متعلق ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ عدالت نے ریماکس دیئے جب تک درخواست پر فیصلہ نہیں آجاتا مقدمے کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جاسکتی۔ عدالت نے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ تفتیشی افسر کے مطابق آفاق احمد کی ایما پر 2002 میں واٹر بورڈ کے افسر جمیل بلوچ کو اغوا کیا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -