سندھ ہائی کورٹ،کھیل کے میدان کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ،کھیل کے میدان کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے پنجاب کالونی میں کھیل کے میدان کو اصل حالت میں بحال کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو پنجاب کالونی میں کھیل کے میدان پر کچرا کنڈی کی تعیمر اور قبضے کے معاملے پر ڈائریکٹر کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن ڈاکٹر سجاد احمد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں مارڈن کرکٹ کلب کے وکیل نے کہا کہ پنجاب کالونی میں کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے کھیل کے میدان پر کچرا کنڈی بنادی گئی ہے۔ کھیل کے میدان کو کسی دوسری سر گرمی کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ ڈاکٹر سجاد احمد نے توہین عدالت کی درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے کھیل میدان پر کچرا کنڈی بنانے پر شدید اظہار برہمی کیا۔ ڈائریکٹر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ ڈاکٹر سجاد نے کہا کہ پنجاب کالونی میں کھیل کے میدان کے ایک حصے پر چالیس سال سے کچرا کنڈی قائم ہے۔ عدالت نے ریماکس دیئے کہ کچرا کنڈی چالیس سال سے ہے یا چار سو سال سے کھیل کا میدان اصل حالت میں بحال کیا ہے۔ عدالت نے پنجاب کالونی میں کھیل کے میدان کو فوری طور پر اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Back t

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -