اے پی ایم ایل کے انٹراپارٹی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل

اے پی ایم ایل کے انٹراپارٹی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سندھ کے عہدیداروں کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ انتخابات الیکشن کمیشن کے انچارج سید فقیر حسین بخاری، مرکزی رکن بریگیڈیئر محمد اسلم صوبائی اراکین برائے سندھ محمد علی شیروانی، پیر میاں زبیر کے زیر نگرانی منعقد ہوئے۔ اس موقع پر پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد خاص طور پر موجود تھے۔ اے پی ایم ایل کے الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ سندھ کے ساؤتھ ریجن سے بطور صدر احمد حسین جبکہ اسلم مینائی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ سینٹرل ریجن سے عرفان خان صدر اور کاشف رحمان سیال جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ نارتھ ریجن کے انتخابات کا انعقاد عنقریب ہوگا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -