انٹرا پارٹی الیکشن،پی اے ٹی کا جنرل کونسل اجلاس آ ج ہوگا

انٹرا پارٹی الیکشن،پی اے ٹی کا جنرل کونسل اجلاس آ ج ہوگا

  

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کراچی سندھ کے نگراں مسعود احمد عثمانی جنرل سیکرٹری الیکشن کمیشن پروفیسر ظہیر اختر نے 13ستمبر رات 8بجے جنرل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔اجلاس کی صدارت کراچی سندھ کے نگراں مسعود عثمانی کریں گے ۔اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے سابقہ قائدین ،ضلعی،ٹاؤنز ،یوسیز ،وارڈز کے صدور جنرل سیکرٹیز،تمام فورمز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز شرکت کریں گے۔جنرل کونسل اجلاس میں سابقہ قائدین کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گاجبکہ آئیندہ پارٹی کے الیکشن ،الیکڑول کالج اور دیگر امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -