سندھ ہائی کورٹ، ڈی آئی جی فیصل میمن کی ضمانت میں توسیع

سندھ ہائی کورٹ، ڈی آئی جی فیصل میمن کی ضمانت میں توسیع

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن انکوائریز اور ریفرنسز میں نامزد دیگر پولیس افسران کی درخواستوں کو یکجا کرتے ہوئے ڈی آئی جی فیصل میمن کی ضمانت میں توسیع کردی۔سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ پولیس کے فنڈز سے فیڈنگ چارجز کی رقم میں بڑے پیمانے پر کرپشن سے متعلق سماعت ہوئی۔ نیب افسر نے عدالت کو بتایا ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن کے خلاف نیب انکوائری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ فیصل بشیر میمن کے خلاف اہم ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔ جلد ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔ عدالت نے کرپشن انکوائریز اور ریفرنسز میں نامزد دیگر پولیس افسران کی درخواستوں کو یکجا کردیا۔ نیب کے مطابق پولیس افسران فیصل بشیر میمن اور فدا حسین نے فیڈنگ فنڈز میں خورد برد کی۔ پولیس افسر فدا حسین شاہ کی ضمانت مسترد ہوچکی ہے اب وہ جیل میں ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق پولیس افسران کے خلاف کرپشن کا ایک ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔ پولیس فنڈز میں کرپشن کے معاملے پر دیگر انکوائریز بھی جاری ہیں۔ **********

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -