وفاقی حکومت ہماری حکومت کیلئے مشکلات پیدا کر رہی ہے : اسد قیصر

وفاقی حکومت ہماری حکومت کیلئے مشکلات پیدا کر رہی ہے : اسد قیصر

  

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر اور صوبائی وزیر کھیل وہ ثقافت محمود خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہماری حکومت کے لئے مشکلات پیدا کررہی ہے ۔مگر اسکے باوجود بہتر طرز حکمرانی اور کرپشن کے خوالہ سے عالمی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختون خواہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں ٹاپ پر ہے ۔مولانا فضل الرحمان اسلام اور شریعت کو سیڑھی بناکر اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ہر دور حکومت میں مولانا کا حصہ ہوتاہے ۔مگر شریعت اور اسلام کے لئے عملی اقدامات موجودہ صوبائی حکومت کا کارنامہ ہے ،سود پر پابندی ،نرسری تا جماعت پنجم ناظرہ اور شششم جماعت تا میٹرک تک قران ترجمہ کے ساتھ لازمی قرار دینا پی ٹی ائی کا کارنامہ ہے ۔الیکشن 2018 میں مرکزاور صوبہ خیبر پختون خواہ میں ہماری حکومت قائم ہو گی ۔پختونوں کے ترجمان عوامی نیشنل پارٹی کرپشن کی وجہ سے عوام میں بدنام ہو چکی ہے ۔صوبہ میں بہترین امن کی وجہ سے وہ جلسے کررہے ہیں ۔بہت جلد وزیر اعلی پرویز خٹک اور عمران خان بونیر کا دورہ کرکے یہاں کی پمساندگی دور کرنے کے لئے بہت بڑے پیکج کا اعلان کریں گے ۔ان خیاالا کا اظہار انہوں نے ڈوکڈہ اور امنور میں بڑے بڑے شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئی کیا ۔ اس سے قبل انہوں نے یو نین کونسل ملک پور میں ڈوکڈہ تا پولانڈ روڈ کی تعمیراتی کام کا فتتاح کیا ۔جس پر ساڑھے سترہ کروڑ روپے لاگت ائیگی جو اٹھارہ ماہ میں مکمل ہوگی ۔دورے کے اخری مرحلہ پر انہوں نے پی ٹی ائی حلقہ پی کے 78 کے جنرل سیکرٹری بختیار علی خان کی طرف سے انکے اعزاز میں دئے گئے عشائیہ میں شرکت کی ۔منعقدہ شمولیتی اجتماعات سے ضلعی صدر ریاض خان ۔ضلع کونسل بونیر میں پی ٹی ائی کے اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ ۔ضلعی جنرل سیکرٹری بخراد خان ۔ڈاکٹر لیاقت خان ۔بختیا رعلی خان ۔تحصیل ناظم گاگرہ سید سالار جہان باچا اور دیگر نے بھی خطاب کئے ۔سپیکر اسد قیصر اور صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی ائی کی سیاست عوام کے لئے ہے ۔عمران خان کی قیادت میں ملک کو چوروں اور لٹیروں سے پاک کیا جارہاہیے ۔صوبائی حکومت نے تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی ہے ۔عمران خان پاکستان کو ایشن ٹائیگر بنانا چاہتی ہے اور انشاء للہ 2018 کے الیکشن میں عوام کی طاقت سے عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ۔پی ٹی ائی بونیر کے صدر اور دیگر عہدیداروں نے بونیر کے مسائل کے خوالہ سے سپاسنامہ سپیکر اور صوبائی وزیر کو پیش کیا جس پر انہوں نے کہا کہ بہت جلد وزیر اعلی اور عمران خان بونیر کا دورہ کریں گے اور یہاں کے عوام کے لئے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے ۔سپیکر اسد قیصر کو امبیلا پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال کیا گیا اور ایک بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لایا گیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -