عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے قانون سازی کو ترجیح دی : عارف یوسف

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے قانون سازی کو ترجیح دی : عارف یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے قانون وپارلیمانی امور اورپائیدار ترقی کے حصول کے لئے قائم صوبائی اسمبلی کی ٹاسک فورس کے کنونیئر عارف یوسف کی قیادت میں ڈیری سائنس پارک DSP یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور کے ایک وفد نے کولمبو (سری لنکا) میں بائیورسک مینجمنٹ (BRM) پر منعقدہ تین روزہ مشاورتی ورکشاپ میں شرکت کی۔ ورکشاپ میں کئی حکومتی اداروں،علمی حلقوں اورنجی شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عارف یوسف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کے لئے قانون سازی پرخصوصی توجہ دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروبار اورصارفین کی صحت کے تحفظ کے لئے ڈیری سائنس پارک ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز کی ایک سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کی گئی ہے جس کی منظوری سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے اورعام لوگوں کو حلال اورصاف خوراک تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔ انہوں نے تمام شرکاء ورکشاپ کوترکی میں یکم نومبر تا5 نومبر 2017 ء کو منعقد ہونے والی ڈیری سائنس پارک کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی بھی دعوت دی۔