ڈاکٹر محمد اسحاق سپرد خاک

ڈاکٹر محمد اسحاق سپرد خاک

  

پشاور( پ ر)ممتاز سرجن اور جناح میڈیکل کالج پشاور کے بانی چیئرمین ڈاکٹر محمد اسحاق کو آج اپنے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ قبل ازیں مرحوم کی نماز جنازہ جناح میڈیکل کالج و ہسپتال پشاور بالمقابل ٹول پلازہ موٹرویز پشاور میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں سول و ملٹری افسران ،ڈاکٹر ز ،سیاستدان ، وزراء ،ادیبوں ، دانشوروں ،پولیس افسران اور معاشرے کے دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مرحوم ممتاز ادیب اور سینئر پولیس آفیسر اور قبیلہ اُتمان خیل کے چیف (سربراہ) ڈاکٹر فصیح الدین کے بھائی تھے ۔ مرحوم کی دُعائے مغفرت مرحوم کے آبائی گھر ماندل ہاوس تحت بھائی بالمقابل ریلوے اسٹیشن مالاکنڈ روڈ پر ادا کی جارہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -