ڈرائیورمحمدجمیل المعروف مولا ساکن صبرشاہ (میزارہ ) سپرد خاک

ڈرائیورمحمدجمیل المعروف مولا ساکن صبرشاہ (میزارہ ) سپرد خاک

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ میں گاڑی میں اگ لگنے سے ڈرائیورسمیت راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل ڈرائیورکومقامی قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی راہنماسابق ایم پی اے محمدشعیب خان کے ڈرائیورمحمدجمیل المعروف مولا ساکن صبرشاہ (میزارہ )نے گزشتہ رات اپنی گاڑی اپنے گھرکے قریب کھڑی کردی کہ اسی دوران گاڑی پر اسرارطورپراگ لگنے سے محمدجمیل بری طرح جھلس کرگاڑی سمیت راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی الخدمت فاؤنڈیشن اورمالاکنڈلیویز فور س کے اہلکارجائے وقوعہ پرپہنچ کرنعش کوگاڑی سے نکا ل کرہسپتال منتقل کردیا۔بعدازاں مالاکنڈلیویزنے نعش کولواحقین کے حوالے کردیامتوفی محمدجمیل کومیاں سلطان با باکے قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاکردیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -