ڈیرہ ،معمولی تکرارپر کریانہ فروش قتل
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)درابن بازار میں معمولی تلخ کلامی کے تنازعے پر ایک شخص نے بندوق بارہ بور سے فائر کر کے کریانہ فروش مشتاق احمد کو قتل کردیا،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن میں بختیار احمد چناؤرولد محمد رمضان سکنہ کاروان نے رپورٹ کی ہے کہ میں گھر میں موجود تھا کہ صبح آٹھ بجے اطلاع ملی کہ میرے بھائی مشتاق احمد کی کریانہ کی دکان ہے جہاں وہ موجود تھا کہ ملزم احمد نواز ولد کوروسکنہ چودھوان نے بندوق بارہ بور سے فائر کر کے میرے بھائی کو قتل کردیا ،وجہ عداوت یہ ہے کہ دو روز قبل دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تھی ۔