محرم الحرام میں امن کا قیام سب کی ذمہ داری ہے ،ڈی سی ٹانک

محرم الحرام میں امن کا قیام سب کی ذمہ داری ہے ،ڈی سی ٹانک

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)محرم میں امن و امان کوبرقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے شیعہ اور سنی اکابرین پر امن محرم الحرام کے لئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کاساتھ دیں تاکہ محرم پر امن فضا میں اختتام پذیرہو سکے محرم الحرام کے دوران شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائیگا اور اس کے لئے ضلعی انتظامیہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ٹانک برکت اللہ مروت نے اپنے دفتر میں محرم الحرام کے حوالے سے شیعہ اور سنی اکابرین کے منعقدہ علیحدہ علیحدہ جرگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جرگہ میں ضلع ناظم مصطفی کنڈی، ڈی پی او شاہ نذر،پاک آرمی کے میجر عنصرسمیت دونوں مسلکوں سے تعلق رکھنے والے اکابرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کہ محرم الحرام ہمیں اخوت ،صبر ،برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اس لئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادپر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹانک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا اہم کر دار ادا کریں اور امن دشمن وشر انگیز عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں علماء کرام اپنے خطبات میں صبر و تحمل ،اتفاق و اتحاد ،قومی یگانگت اور اخوت و بھائی چارے کا درس دیں تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع رونماء نہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ دونوں مسلک سے تعلق رکھنے والے اکابرین کی جانب سے جو تجاویز پیش کی گئی ہیں ان کا خیر مقدم اور ان تجاویز سے بھرپور استفادہ کیا جائیگامحرم کے دنوں میں کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ کو پاک آرمی کی بھی مکمل سپورٹ حاصل رہے گی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات اٹھائے جائیں گے امن میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اجلاس کے اختتام پر دونوں مسلک سے تعلق رکھنے والے اکابرین نے محرم الحرام کے دوران امن کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -