صوابی میں مختلف حادثات کے دوران 5افراد جاں بحق ، 2زخمی

صوابی میں مختلف حادثات کے دوران 5افراد جاں بحق ، 2زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی ( بیورورپورٹ ) صوابی میں مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ،پولیس تھانہ زیدہ کی رپورٹ کے مطابق سجاد احمد موٹرسائیکل پر اپنے گاؤں ٹھنڈکوئی سے زیدہ کی طرف آرہے تھے کہ جب وہ راز احمد ہوٹل کے قریب پہنچے تو سامنے سے دوسرا موٹرسائیکل اوورٹیک کرتے ہوئے ہوئے اس کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے ،جس کے نتیجے میں راز احمد موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا موٹرسائیکل سوار محمد بلال زخمی ہوگیا ،دریں اثناء سٹیفا نہر کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار سہیل سکنہ پنجمن جاں بحق ہوگیا ،صوابی جہانگیرہ روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ارشاد سکنہ پنج پیر جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی سیار محمد زخمی ہوگیا ،دریں اثناء گاؤں ہنڈ میں ایک شخص نفیس سکنہ کاٹلنگ نے شیر بہادر کے گھر داخل ہوکر فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں اس کی بہن زوجہ خانزادہ جاں بحق ہوگئی ، گاؤں کنڈاؤ میں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عمرزادہ جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔