مغوی کی بازیابی ،چھینی ہوئی گاڑی برآمد کرنے پر نقد انعامات

مغوی کی بازیابی ،چھینی ہوئی گاڑی برآمد کرنے پر نقد انعامات

  

پشاور( کرائمز رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں پشاور پولیس کے اہلکاروں کو مغوی کو بحفاظت بازیاب کرنے اور چھینی ہوئی گاڑی کو لاہور سے برآمد کرنے پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں حیات آباد سے عزیز اللہ نامی شخص کو اغواکاروں نے اغوا کیا۔ اغوا کار مغوی کی رہائی کے لیے 5کروڑ روپے کا مطالبہ کررہے تھے۔ مغوی کی بحفاظت بازیابی کے لیے اے ایس پی حیات آباد کی سرکردگی میں ایک پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ جس نے سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کردی پولیس ٹیم نے کال ڈیٹا ریکارڈ اور سلولرزفورنزک معلومات کی روشنی میں میچنی شبقدر میں چھاپہ مار کر مغوی کو بحفاظت بازیاب کروایا۔ اسی طرح پشاور پولیس نے ایک اور کاروائی میں پشاور سے چھینی ہوئی موٹر کار کو لاہور سے برآمد کیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی صلاح الدین خان محسود نے پشاور پولیس کی دونوں واقعات میں بروقت کامیاب کاروائی کو سراہا۔ آئی جی پی نے کہا کہ فورس میں جزا و سزا کا عمل برابر جاری رہیگا۔ اور انعام یافتہ گان پر زور دیا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض ایمانداری اور دلیری کے ساتھ انجام دیں کامیابیاں اور کامرانیاں اُن کا مقدر بنے گی۔ آئی جی پی نے اے ایس پی حیات آباد محمد شعیب، اے ایس پی گلبہار نجم الحسن، ڈی ایس پی فضل واحد، سب انسپکٹر عبداللہ، اے ایس آئی فیاض ،کانسٹیبل مشتاق جنید، نوید اور اسرارکو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -