پراسیکوشن افسران کے 30 رکنی وفد کا پولیس ہیڈ کواٹر کا دورہ

پراسیکوشن افسران کے 30 رکنی وفد کا پولیس ہیڈ کواٹر کا دورہ

  

پشاور( کرائمز رپورٹر)زیر تربیت پراسیکوشن افسران کے ایک 30 رکنی وفد نے ڈائریکٹر پراسیکوٹر ظفر عباس مرزا کی قیادت میں آج پولیس ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔ وفد اسسٹنٹ پبلک پراسیکوٹرز اور ڈپٹی پبلک پراسیکوٹرز کے ارکان پر مشتمل تھا۔وفد کے ارکان کو خیبر پختونخوا پولیس میں متعارف شدہ اصلاحات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود نے کہا کہ پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ کریمنل جسٹس سسٹم کا اہم ستون ہے اور پولیس اور پراسیکوشن کی کوارڈینیشن مسلسل جاری رہتی ہے۔ وفد کے ارکان نے پولیس بریفنگ میں گہری دلچسپی لی اور بریفنگ کی روشنی میں آئی جی پی سے چند ایک سوالات بھی پوچھے۔ آئی جی پی نے زیر تربیت افسران کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔اس موقع پر آئی جی پی نے وفد کے سربراہ ڈائریکٹر پراسیکوشن ظفر عباس مرزا کو یادگاری پولیس شیلڈ بھی پیش کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -