شیر گڑھ میں جماعت اسلامی 15 ستمبر کو برما مسلمانوں کی حمایت میں ریلی نکالے گی
شیرگڑھ(نامہ نگار)جماعت اسلامی پی کے27کے زیر اہتمام15ستمبر بروز جمعہ بعداز دوپہر 3بجے برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ایک عظیم الشان ریلی(روہنگیاسپوٹ ریلی)نکالی جائیگی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان کریں گے ریلی کے ذریعے اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کے اتحاد سے مطالبہ کیا جائیگا کہ وہ برما کے مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں جماعت اسلامی پی کے 27کے امیر غلام رسول نے مسلمانوں سے ریلی میں شرکت کی اپیل کی ہے