چکن گونیا اور ڈینگی وائرس نے ہری پور میں کئی افراد کی جان لے لی

چکن گونیا اور ڈینگی وائرس نے ہری پور میں کئی افراد کی جان لے لی

  

ہری پور ( نامہ نگا ر)چکن گونیا اور ڈینگی وائرس نے ہری پور میں کئی افراد کی جان لے لی۔ گزشتہ دنوں ایوب میڈیکل کمپلیس میں ڈینگی وائرس سے ہلاک ہونے والے 4 افراد کا تعلق بھی ہری پور سے تھا ۔ ہری پور میں ہسپتال میں صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ۔ صرف میڈیکل وارڈ میں ڈینگی وارڈ بناکر عوام کو بے وقوف بنایا جاریا ہے ۔ جبکہ وارڈ اور ہسپتال میں کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں ۔ لیبارٹری میں ٹیسٹ کی سہولیت میسر ہنیں جس کے باعث مریضوں کو مہنگے داموں ٹیسٹ پرائیوٹ کروانے پرتے ہیں مگر افسوس ان مہنگے ٹیسٹوں کے باوجود ان کا نتیجہ قابل بھروسہ نہیں ہوتا جس وجہ سے مریضوں کی حالت خراب ہو جاتی ہے ۔ اور وہ موت کے منہ میں جانے لگتے ہیں ، ہری پور میں اس وقت ڈیگی اور چکن گونیا نے مکمل طور پر امنے پنجے گاڑ رکھے ہیں اور اس سے آئے روز مریضوں کی تعداد اور ان کیہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ مگر حکومتی ارکان ٹس سے مس نہیں ہو رہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -