ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج پشاور انور علی خان کاسنٹرل جیل پشاور کا دورہ

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج پشاور انور علی خان کاسنٹرل جیل پشاور کا دورہ

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج پشاور انور علی خان نے منگل کے روز سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل مسعود الرحمن سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انور علی خان نے سنٹرل جیل پشاور میں نئے تعمیر شدہ بیرک کا افتتاح کیا۔انہوں نے سنٹرل جیل کے مختلف بیرکس کاتفصیلی معائنہ کیا اور قیدیوں سے ملاقات کے دوران کے مسائل سنے۔ سیشن جج انور علی خان نے نئے تعمیر شدہ بلڈنگ میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران ہدایت کی کہ قیدیوں کے مسائل حل کرنے اور مناسب سہولتوں کی فراہم کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل مسعود الرحمن و دیگر اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل مسعود الرحمن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بیرک 18سال سے کم عمر قیدیوں کے لئے بنایا گیا ہے جو 8بیت الخلاء اور 6غسل خانوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرک کے ساتھ ساتھ ان کم عمر قیدیوں کے لئے سکول کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرک کے ساتھ قیدیوں کے لئے لائبریری بھی تعمیر کی گئی ہے جہاں جیل میں موجود قیدی مختلف کتابوں کا مطالعہ کریں گے۔سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل نے کہا کہ جیل میں ڈینگی وباء سے بچنے کے لئے بیرکوں میں مچھر مار راڈ لگائے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ڈینگی سپرے بھی کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کم عمر قیدیوں کے لئے بہت جلد کھیل کا گراؤنڈ بھی بنایا جائے گااور قیدیوں کو کھیلوں کا سامان بھی فراہم کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -