اے این پی مٹہ کا الیکشن مہم شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان

اے این پی مٹہ کا الیکشن مہم شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان

  

مٹہ (نمائندہ پاکستان ) عوامی نیشنل پارٹی نے حلقہ این اے تیس اور پی کے چوراسی ہر الیکشن مہم شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا گھر گھر جاکر بھر پور مہم چلانے گھروں پر جھنڈے لگانے اور تحصیلوں سے لیکر ویلج کونسلوں تک کمٹیاں بنانے کا اعلان الیکشن 2018میں نام نہاد تبدیلی والوں اور سیکشن فور پر عوام کو ڈرانے والوں کو سبق سیکھائینگے صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان ضلعی نائب نا ظم عبدالجبار خان اوراین اے تیس کے امیدوار محمد سلیم خان کا تقریر تفصیلات کے مطابق گذشتہ عوامی نیشنل پارٹی مٹہ تحصیل کے کابینہ کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس مٹہ میں منعقد ہوا جس میں الیکشن 2018کیلئے مہم شروع کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی اجلاس میں بڑی تعداد میں پارٹی کے ذمہ داروں نے شرکت کی اجلاس سے صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان ضلعی نائب ناظم عبدالجبار خان بریگیڈئر ریٹائرڈ محمد سلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ائندہ دور اے این پی کا ہے اور 2018کے الیکشن کے بعد نام نہاد تبدیلی والوں کیساتھ حساب کتاب کرینگے انہوں نے کہا کہ سیکشن فور لگانے کی بیلک میلنگ کی سیاست اب مذید نہیں چلی گی اور اے این پی ہر غریب کیساتھ ہونگے اجلاس میں باقاعدہ الیکشن 2018کے الیکشن مہم کی منظوری دی گئی اجلاس میں تحصیل این اے اور ویلج کونسلوں کی سطح پر کمیٹیاں بنانے کی بھی منظوری دی گئی اجلاس سے کرنل ریٹائرڈ عبدالغفار خان خورشید خان باغڈھیرئی تحصیل کونسل میں اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان تحصیل کونسلر خورشید خا ن این وائی او کے حیدر علی شاہ انورالحق بلال خان ملگری استاذان کے مشتاق ملگری ڈاکٹران ڈاکٹر محمد ظاہر شاہ خان پی ایس ایف کے قائدین ملگری وکیلان کے عبدالجلال خان ایڈوکیٹ نثار خان ہارون خان سعودی عرب کے شاہ خالد محمد قاسیم خان محمد نعیم خان ساجد اقبال خان عطاء اللہ خان محمد اقبال خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اجلاس میں داودشاہ کو نائب صدر اور نثار خان کو جائنٹ سیکرٹری مقرر کرنے کابھی اعلان کیا گیا اجلاس میں ریت بجری پر لگائے گئے پابندی کو ختم کرنے کی بھی ایک قراداد منظور کی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -