مردان میں لائن مین کی بہیمانہ قتل کیخلاف ملازمین کا احتجاج

مردان میں لائن مین کی بہیمانہ قتل کیخلاف ملازمین کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (بیوروپورٹ) واپڈا ملازمین بٹ خیلہ کے لائن مین کی بہیمانہ قتل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور دفاتر کو تالے لگاکر ایس ای آفس میں جلسہ منعقد کیا اور ملزمان کی جلد گرفتاری گرفتاری کامطالبہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں بجلی کی بندکرنے کی دھمکی دے دی آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین نے سوات سرکل کے بٹ خیلہ سب ڈویژن کے لائن مین خائستہ رحمان کی بہیمانہ قتل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاجس کی قیادت زونل جنرل سیکرٹری سید محبوب شاہ اور ڈویژنل چیئرمین محمد زبیرموسیٰ خیل کررہے تھے مظاہرین نے بازؤں پر سیاہ پیٹیاں باندھ رکھی تھیں اور وہ ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زونل سیکرٹری سید محبوب شاہ اور ڈویژنل چیئرمین محمد زبیر موسیٰ خیل نے کہاکہ گذشتہ روز مقامی ایم پی اے نے لو وولٹیج پر لائن مین خائستہ رحمان کو گھر کی دہلیز پر قتل اوراس کے ایک رشتہ کو زخمی کرکے ظلم وبربریت کی تاریخ رقم کردی انہوں نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیاکہ اگر قاتلوں کو قانون کے شکنجے میں نہ لایاگیا تو پورے صوبے کو تاریکی میں ڈبو دیں گے اور احتجاجی تحریک ملزموں کی گرفتاری تک جاری رہے گی اس موقع پرواپڈا پیسکو حکام سے متاثرہ خاندان کو فی الفور مراعات دینے کا بھی مطالبہ کیاگیا ۔